آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: میری کمر پر حد سے زیادہ بال ہیں جو بعض مرتبہ شرمندگی کا باعث بن جاتے ہیں، کیا میں یہ بال کاٹ سکتا ہوں؟ نیز گردن کے بالوں کا کیا حکم ہے؟
جواب: کمر اور گردن کے بال کاٹنا اور مونڈوانا جائز ہے، لہٰذا آپ کمر اور گردن کے بال کاٹ سکتے ہیں۔