چینی ارب پتی بزنس مین اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے

January 22, 2023

چینی ارب پتی اور چائنا ایور گرینڈے گروہ کے چیئرمین ہوئی کا یان اپنی 93 فیصد دولت کھو بیٹھے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابقہوئی کا یان کبھی 42 ارب ڈالرز کے مالک تھے، تاہم اب ان کی دولت گھٹتے گھٹتے صرف 3 ارب ڈالرز رہ گئی ہے۔

انتہائی دولت مند اور چین کے بااثر بزنس مین ماضی میں اپنی بےپناہ دولت کے باعث ایشیا کے دوسرے متمول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے بلین ایئر انڈیکس کے مطابق اب وہ صرف 3 ارب ڈالرز کے اثاثے رکھتے ہیں۔

امریکی میڈیا ادارے کے مطابق صرف ہوئی کا یان ہی بلکہ مزید پانچ دولت مند ترین افراد بھی 65 ارب ڈالرز کھو بیٹھے ہیں۔