ملک کو تباہ کرنے والوں سے عوام ضرور حساب لینگے‘ ن لیگ

January 26, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو ہر طرح انتقام کا نشانہ بنایا۔ آج عمران نیازی خود نوازشریف کی بے گناہی کے بیانات دے رہا ہے کہ ان پر کس کے کہنے پر کیس بنے اور انہیں نااہل کرایا گیا۔ کیا پی ٹی آئی دور میں پارٹی کی تما م مرکزی قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا مگر ہمارے رہنماعدالتوں میں پیش ہوئے اور مقدمات کا بھی سامنا کیا۔آج پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں تو عمران خان اور اس کے ٹولے کو عوامی حقوق یاد آگئے اور رونا دھونا شروع کردیا۔کیوں اس وقت خاموش تھے جب سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے ملک کو تباہ وبرباد کرنے، عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کے دلدل میں پھینکنے والوں سے قوم ضرور حساب لے گی۔