ینگ ڈاکٹرز کامطالبات کے حق میں سی ایم ہاؤس کی جانب مارچ ودھرنا

January 26, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام سروسزہسپتال (سمز) آڈیٹوریم میں’’ڈاکٹرز کنونشن ‘‘کا انعقاد، مطالبات کی منطوری کے لئے سی ایم ہاؤس کی طرف پرامن مارچ اور جی ، او،آر کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا گیا ۔کنونشن میں وائی ڈی اے سروسز کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری نے مختلف قراردادیں پیش کی جن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں فری اور بلا تعطل ادویات فراہم کی جائیں ، فری میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے ،ایک بیڈ پر ایک مریض کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے ،ڈاکٹر وں کی تنخواہوں اور بھرتیوں میں اضافہ کیا جائے ،کنونشن کے بعد دھرنا دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم اور وائی ڈی اے پنجاب کی مذاکراتی کمیٹی جس میں ڈاکٹر سلمان حسیب چودھری، ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، ڈاکٹر شعیب نیازی، ڈاکٹر عمران بھٹی، ڈاکٹر ولی کھگہ اور ڈاکٹر جنید شامل تھے ، نمائندوں نے تحریر ی شکل میں "ڈیمانڈ ڈرافٹ" وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیم کو پیش کیا۔