اینٹورپن کی کاروباری شخصیت مہر محمد افضل وفات پا گئے

January 27, 2023

اینٹورپن ( نمائندہ جنگ ) بلجیم کے شہر اینٹورپن کی کاروباری اور سیاسی شخصیت مہر محمد افضل پاکستان کے شہر گجرات میں انتقال کر گئے وہ طویل عرصہ اینٹورپن میں رہے اوراپنے کاروبار کو وسعتوں تک پہنچایا، غربا، مساکین کی داد رسی کی اور ہر اس پاکستانی کی مدد کی جو مسائل کا شکار رہا مہر افضل گجرات سیاسی خاندان کے سپوت چوہدری وجاہت حسین کے قریبی ساتھیوں میں سمجھے جاتے تھے۔ ان کے قریبی عزیز اور دوست مہر صفدر علی نے بتایا کہ مہر افضل کی وفات شوگر کم ہونے سے واقع ہوئی ،انھوں نے کہا کہ مہر افضل کی حیثیت ایک انجمن جیسی تھی جس سے عوام مستفید ہوتے تھے۔ کاروباری شخصیت سید بابر عباس شاہ اور سید شاہد عباس شاہ (المعروف بھائی جان ) نے کہا کہ مہر افضل کی شخصیت انمول تھی، انسانیت کی خدمت کرنا اور گفتگو سے اپنا بنا لینا ان کا فن تھا۔ مہر افضل نے اپنی ساری زندگی محبت اور پیار بانٹنے میں گزاری دی،یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انھوں نے تمام دوستوں سے اپیل کی کہ مہر افضل کے ایصال ثواب کیلئے دعا کریں۔ مہر ندیم آف کڑیانوالہ ،مرزا خادم حسین کیفے والے، سابق کونسلر سید ریاض شاہ ،ختم نبوت سنٹر کے امیر حضرت مولانا عبدالحمید، چوہدری خلیل، چوہدری اشرف اپالو اور دیگر شخصیات نے بھی مہر افضل کی وفات پر دلی افسوس اور غم کا اظہارکیا ہے۔