پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے سالانہ انتخابات

January 27, 2023

دی ہیگ( نمائندہ جنگ )پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے سالانہ انتخابات میں چوہدری اقبال قاضیاںصدر اور جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر منتخب ہوگئے۔ جب کہ دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر راجہ زیب خان، نائب صدر عدالت خان، جوائنٹ سیکرٹری عامر یوسف اور فنانس سیکرٹری چوہدری زمان ،محمد ندیم اور اقبال بشیر کا چناؤ ہوا ۔اس موقع پر نومنتخب صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں نےکہا کہ جس طرح سب ممبران نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق اور بہتری کیلئے کام کروں گا۔