سویڈن و ہالینڈ کے واقعات ملت اسلامیہ کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہیں، علما

January 27, 2023

لاہور(خبرنگار)مجلس تحفظ ختم نبوت سویڈن، ہالینڈ میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی۔ مختلف شہروں میں مظاہرے، ریلیاں نکالی جائینگی، خطبات جمعہ میں مذمتی قراردادیں منظورکی جائینگی۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی اور مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائینگی جن میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران ، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔سویڈن اور ہالینڈ میں ہونے والاواقعات پوری ملت اسلامیہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں ۔ ہالینڈ اور سویڈن نے مسلمانوں کی غیرت ایمانی کو جھنجھوڑا گیا ہے ۔ امریکہ ، یورپ میں نبی کریم ؐاور قرآن پاک کی توہین معمول کے واقعات بن گئے ہیں جنکے کیخلاف دنیا بھر کے مسلمان سراپااحتجاج ہیں ۔اوآئی سی ، اقوام متحدہ اور مسلم دنیا کے حکمران ان توہین آمیز واقعات کی روک تھام کے لئے فوری طورپر ایکشن لیں اور عالمی سطح پر قانون بنایا جائے تاکہ ایسا کرنے کی کسی کو جرا¿ت نہ ہو ۔ علماءنے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین رسالت اور توہین قرآن ہرگز برداشت نہیں ۔ اسلامی فوبیا کے بڑھتے واقعات کیخلاف مسلمانوں کااحتجاج یہ ایک فطری عمل ہے مسلمانوں کے صبر کاامتحان نہ لیا جائے۔