بس اڈوں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،سیکرٹری ٹرانسپورٹ

January 27, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ،اپنے نامہ نگار سے)سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احسن وحیدنے تمام اضلاع کے سیکرٹری آر ٹی ایز کو اپنے اپنے اضلاع میں موجود بی، سی اور ڈی کلاس کے بس اڈوں کے دورے کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی کہ بس اسٹینڈ، ویگن اسٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے،بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سہولیات کے فقدان والے اڈوں کی رپورٹ تیار کی جائے۔رپورٹ تیار کر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو بذریعہ ای میل بھیجی جائے۔