محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیاں خریدنے پر غیر رسمی پابندی عائد کردی

January 28, 2023

لاہور (این این آئی) محکمہ خزانہ نے فنڈزکی کمی کے پیش نظر نئی گاڑیاں خریدنے پر غیر رسمی پابندی عائد کر دی۔محکمہ خزانہ نے نئی گاڑیاں خریدنے کی تمام سمریاں واپس کر تے ہوئے محکموں کو کہا ہے کہ نئی گاڑیاں خریدنے کی سمریاں فی الحال ارسال نہ کی جائیں ۔محکمہ خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کو روکنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی نیا ترقیاتی فنڈز جاری نہیں ہوگا پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔