• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کا مسلسل بحران، چیف انجینئر واٹر اور ہائیڈرنٹس انچارج تبدیل

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پانی کےمسلسل بحران اور لائنوں کے پے در پے پھٹنے کے بعدچیئرمین واٹر کارپوریشن میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سی ای اواحمد علی صدیقی کے بڑے فیصلے،چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین ظفر علی پلیجو کو ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ سپر نٹنڈ نگ انجینئر سو ل ڈسٹرکٹ ایسٹ اے اور ڈبلیو ٹی ایم ون سید محمد اعجاز کو اضافی چارج دیا گیا ہےجبکہ عبدالغفار شیخ اب سپرنٹنڈ نگ انجینئرڈسٹرکٹ ایسٹ اے ہو نگےدوسرا بڑااقدام ہائیڈرنٹ سیل کےنئے انچارج کی تعیناتی ہے جو ایگزیکٹیو انجینئرلانڈھی ڈویژن واٹر محمد خالد فاروقی کوہائیڈرنٹ سروسزٹینکرآپریشن کا انچارج آفیسر مقرر کر کے کیا گیا ہےیہاں سےچیف انجینئرالیکٹریکل اینڈ مکینیکل سیوریج پی ایس او ٹو ایم ڈی سید سردار علی شاہ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہےواضح رہے گزشتہ چند ماہ سے کراچی میں پانی کی لائنیں بار بار پھٹ رہی تھیںاور صورتحال واٹر حکام کے قابو میں نہیں آرہی تھی اورشہرمیں پانی کی شدید قلت برقرار ہے گرمی میں اضافے اوربڑی لائنوں کے بار بار پھٹنے سےواٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر بھی دباو تھا اور لوگوں کو کوشش کے باوجود کئی کئی دن تک پانی کے ٹینکر نہیں مل رہے تھےشہری مجبوراً مہنگے داموںپرائیویٹ ٹینکر خریدکر گزارا کرر ہے تھےیاد رہے واٹر کارپوریشن کے زیرانتظام سات ہائیڈرنٹس کی نیلامی کا عمل بھی رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والا ہےکیونکہ موجودہ کمپنیاںاپنی دو سالہ مدت پوری کر چکی ہیں اس طرح نئے انچارچ کو ایک طرف موجودہ ہائیڈرنٹس کے نظام کو بہتر انداز میں چلانا اور دبارہ ان کی نیلامی کا اہم ٹاسک ہےذرائع نے بتایا کہ مزکورہ فیصلے چیف آپریٹننگ آفیسراسداللہ خان کو اعتماد میں لے کر کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید