کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں پاکستانی اداکاراؤں ماہرہ خان اور ماؤرا حسین کی تصاویر ان کی فلموں رئیس (2017) اور صنم تیری قسم (2016) کے البم کورز سے ہٹا دی گئی ہیں۔ یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھارت میں پابندی کے بعد، میوزک کمپنیوں نے بھارتی فلموں کے البم کورز سے ان کی تصاویر ہٹانا شروع کر دی ہیں۔ رئیس کے البم میں، جس میں پہلے شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان نظر آتی تھیں، اب صرف سپر اسٹار شاہ رخ خان کو دکھایا جا رہا ہے۔