• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی برقرار مگر پاک بھارت جنگ کی حد بندیاں وجود میں آگئیں، امریکی اخبار

اسلام آباد(جنگ نیوز)امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی تو برقرار ہے، مگر دونوں ممالک کے بیانیے واضح طور پر مختلف ہو چکے ہیں۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی کے ذریعے "ڈیٹرنس" یعنی روکنے کی صلاحیت بحال ہو گئی ہے، جب کہ نئی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ اب خطے میں جنگ کے اصول بدل چکے ہیں اور یہ تبدیلی ناقابل واپسی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان میں اس وقت جوش و خروش پایا جا رہا ہے، لیکن یہ حالیہ فضائی جھڑپ — جو جوہری ہتھیاروں کے حصول کے بعد سب سے سنگین تھی — کی اسٹریٹجک نوعیت کا مکمل ادراک نہیں کر پا رہا۔ بھارتی فضائیہ نے بدھ کو پاکستان کی حدود میں گہرائی تک حملے کیے، جن میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اور بھارت نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ کسی بھی شدت پسند حملے کے جواب میں وہ مزید سخت فوجی کارروائی کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید