• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں پر 12مئی 2007کو بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 12مئی کے شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ پر کھڑے تھے،سانحہ 12مئی 2007کی برسی پر اپنےپیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر 12مئی 2007کو بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، سانحے کے شہدا کا خون آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 12مئی ہماری قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا، کراچی کے عوام نے بارہ مئی کو آئین کی خاطر بڑی قربانی دی، جب کراچی میں درجنوں افراد کو شہید کیا گیا اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، شہدا کا جرم یہ تھا کہ وہ تاریخ کے صحیح رخ یعنی آئین، عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔
اہم خبریں سے مزید