کراچی سمیت سندھ میں آج اور کل بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

January 28, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے، شہر میں دن بھر کوئٹہ کی تند وتیزہوائیں چلیں، رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، معمول سے تیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت بڑھ گئی اور اصل درجہ حرارت سے زیادہ سردی محسوس ہوئی، کم سے کم پارہ 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہفتہ کو مطلع جزوی ابرآلود اور رات کے وقت شہرکے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔