فائرنگ سے بچی کو زخمی کر نے والے دو ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد

January 28, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ آصف نےفائرنگ کر کے آٹھ سالہ بچی کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جس پر پولیس نے نے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ 5جنوری2023 کو تھانہ بھارہ کہو کی حدود بیلجیم ٹاون میں مبینہ طور پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں نسیم خان نامی شہری کی آٹھ بیٹی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہو گئی تھی۔ سماعت کے دوران مرکزی ملزم علی عباس نقوی عدالت میں پیش نہ ہوا جبکہ دیگر دوملزمان حیدر عباس نقوی اور عمران عدالت سے گرفتار کر لئے گئے۔