سی ڈ ی اے کا سڑکوں، شاہراہوں پر 50فیصد لائٹس بند رکھنے کا فیصلہ

January 28, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)حکومت پاکستان کی توانائی بچت کے سلسلے میں کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئےسی ڈی اے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سڑکوں اور شاہراہوں پر 50فیصد سٹریٹ لائٹس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم رہائشی علاقوں میں ساری لائٹس جلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈے اے) انتظامیہ نے بھی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ گھروں میں بجلی غیر ضروری استعمال سے اجتناب کریں تاکہ توانائی کی زیادہ سے زیادہ بچت ہو سکے۔