ڈاکٹر جمال ناصر کی فلاحی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ المدینہ فلاحی تنظیم

January 28, 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) ڈاکٹر جمال ناصر کی فلاحی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ انہیں راولپنڈی کا عبدالستار ایدھی کہا جائے تو بے جا نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد صفدر کی زیرصدارت المدینہ فلاحی تنظیم ٹاہلی موہری کے اجلاس میں کیا گیا جس میں خواجہ محمود خان‘ اختر علی عباسی‘ محمد ظہیر‘ راجہ نثار احمد‘ ماسٹر قیوم اور امجد علی عباسی اور دیگر شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ اُنکی سماجی خدمات کے اعتراف میں صوبائی وزیر بننا راولپنڈی کیلئے باعث فخر ہے۔