ماضی کی مشہور اداکاہ غزل صدیقی کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

January 28, 2023

فائل فوٹو

ماضی کے مشہور ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ غزل صدیقی جلد ہی ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بُک پر انہوں نے ڈرامہ کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان پلے ’چاند تارا‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔


یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ماروی میں مرکزی کردار ماروی سے راتوں رات شہرت پانے والی اداکارہ غزل صدیقی بارہ برس کینیڈا میں گزارنے کے بعد پاکستان واپس آگئی ہیں اور ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی پر خوشی ہیں۔

خیال رہے غزل صدیقی نے 90 کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے اردو ڈراموں کے علاوہ سندھی زبان کے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے تھیٹرز اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور 2008 میں کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ وطن واپس آئیں ہیں۔