اتھیا شیٹی کی شادی سے قبل تقریبات سے تصاویر سامنے آگئیں

January 28, 2023

بشکریہ انستاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی اکلوتی صاحبزادی اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بعد شادی سے قبل ہونے والی رسومات کی مختلف تصاویر شیئر کر دیں جن میں ہلدی کی رسم کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑے اداکارہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے شادی سے قبل ہونے والی مختلف رسومات کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ہلدی (مایوں) کی رسومات کی گزشتہ روز شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے آیوری رنگ (Ivory) رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے جبکہ وینیو کو گیندے کے بھولوں سے نہایت خوبصورت انداز میں سجایا ہوا ہے۔











اب سے کچھ دیر قبل شادی سے قبل ہونے والی ایک اور تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں گلابی پَلّو اور سُنہری بارڈرز والی سادہ آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی، بالوں کو جوڑے میں باندھ کر، ہلکے میک میں اداکارہ بالکل روایتی دلہنوں کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔

تقریب کے وینیو میں چمیلی کے پرانے درخت کو موگرا کے پھولوں سے سجایا ہوا تھا۔