سویڈن اور ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، جامعہ الازہر

January 29, 2023

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ہالینڈ اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مصر اورعالم اسلام کی معروف جامعہ قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی نے مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی کتابوں کو نذر آتش کرنے جیسی نفرت انگیز کارروائیوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔الازہر یونیورسٹی کی جانب سے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ قرآن پاک کی حرمت کیلئے تمام مسلم ممالک متحد رہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سویڈن اورہالینڈ نفرت انگیز اور وحشیانہ جرائم کو آزادی اظہار رائے کے نام پر تحفظ دے رہے ہیں، دونوں ممالک سے ’’جواب‘‘ طلب کیا جائے۔