روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 271 روپے کا ہوگیا

January 29, 2023

کراچی (صباح نیوز)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ہفتے حکومت نے ڈالر کی قدر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا فیصلہ کی، اس کے ساتھ ہی روپے کی تاریخی بے قدری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ہفتے کو بینکوں میں ڈالر کی لین دین تو نہیں ہوئی لیک اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے روز ڈالر 271 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32 روپے 93 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 35 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے۔