DHA لاہور میں حیات ریجنسی کی تعمیر کا منصوبہ، 94 کمروں پر مشتمل ہوٹل آئندہ سال مکمل اور اپنی طرزکا پہلا ہوٹل ہوگا

January 29, 2023

شکاگو (جنگ نیوز) حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ریجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر مشتمل پاکستان حیات برانڈ کا پہلا ہوٹل ہوگا اور 2024ء میں مکمل ہو جائے گا۔ جس کےلیے ایف پی گلوبل سے فرنچائز معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر حیات ریجنسی کے پھیلائو کی جانب اہم قدم ہوگا۔ یہ ہوٹل ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی فیز۔6 میں قائم کیا جارہاہے۔ یہ پراپرٹی ویلور ہاسپٹالیٹی پارٹنر کے زیرانتظام ہوگی۔ سائوتھ ویسٹ ایشیا حیات انڈیاکے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے شرما نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ اس ہوٹل کا وقوع، طرز اور خدمات کاروباری اور اعلیٰ قیام کے خواہشمند مسافرو ں کے لیے پرکشش ہوگا۔