• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ہواوے اور ہیومن ویل ہیلتھ کیئر کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےہواوے اور ہیومن ویل ہیلتھ کیئر کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کرتے ہوئے اسمارٹ گورننس، مصنوعی ذہانت اور ادویہ سازی میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نےچینی دواساز کمپنیوں کواسپیشل اکنامک زونز میں مراعات کی پیشکش کرتے ہوئےچین کی اے آئی کمپنیوں پر زور دیا ہےکہ وہ سندھ کی جامعات اور محققین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت و وسائل فراہم کریں۔ ترجمان سی ایم ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے یہ تجاویز چین کے شہر ووہان میں ہواوے کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے شہری انتظام کے عالمی ماڈل مرکز، ووہان مصنوعی ذہانت کمپیوٹنگ سینٹر اور ہیومن ویل ہیلتھ کیئر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کے دوروں کے دوران پیش کیں۔
اہم خبریں سے مزید