• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ راولپنڈی چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ راولپنڈی کی چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید