• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، چین میں سول سروس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ (آصف محمود بٹ)پاکستان، چین میں سول سروس ٹریننگ اور پالیسی ریسرچ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان ادارہ جاتی شراکت داری، مشترکہ تحقیق اور علمی تبادلوں کے فروغ پر غور ۔ 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کی چینی ماہرین سے ملاقات، گورننس، خارجہ پالیسی ، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال۔صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کے پالیسی سازی کے نظام اور تحقیقی اداروں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔پاکستان اور چین نے سول سروس ٹریننگ، پالیسی ریسرچ، عوامی انتظام و انصرام اور گورننس کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے امکانات کا جائزہ لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید