• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی کانفرنس سندھ میں سرمایہ کاری اور روزگار بڑھائے گی، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ شنگھائی میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس صوبے میں سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کانفرنس کے ذریعے سندھ کی معاشی صلاحیت کو عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے اجاگر کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کاروباری روابط مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ سندھ قدرتی وسائل، توانائی، زراعت، معدنیات، ٹرانسپورٹ، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی کے وسیع امکانات رکھتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید