حکمرانوں نے ملکی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا، جمعیت نظریاتی

January 29, 2023

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے اس بیان کہ پاکستان کے معاشی حالات کا اللہ ذمہ دارہے پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے توپینتالیس چالیس سال سےنااہل حکمرانوں کی لوٹ مار کے باوجود اللہ والے بزرگوں کی دعائوں سےاس ملک کو چلایا ہے اور اسے اللہ ہی نے دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھاہے لیکن اقتداروالوں کی کیاذمہ داری ہے جنہوں نے اقتدارمیں آکرملکی خزانےکو شیرمادرسمجھ کرلوٹ لیا۔