لاہور میں بلوچ طلباء پرتشدد کا نوٹس لیا جائے‘ پشتونخواایس او

January 29, 2023

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواایس او جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر لطیف خان کاکڑ اور کمیٹی ارکان نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بلوچ طلباء کے پرامن احتجاج پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے ماؤنٹین اینڈ ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے نشے کی حالت میں اپنے آفس میں بلوچ طالب علم پر تشدد کیاتھا جس کے خلاف طلباء نے وی سی آفس کے سامنے دھرنا دیاجس پرانتظامیہ کی جانب سے لاٹھی چارج کرکے طلباء کو شدیدزخمی کیا اورانتقامی کارروائی کے تحت زخمی طلباء کومعطل بھی کردیابیان میں تعلیمی اداروں میں پشتون بلوچ طلبا کے ساتھ اس طرح کے واقعات کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ واقعے کانوٹس لیکر ملوث انتظامیہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں۔