سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ

January 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ، عالمی منڈی میں فی اونس سونا 1933ڈالر جبکہ بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے مطا بق صوبائی دارالحکومت کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط دس گرام 176000روپے فی تولہ20586روپے میں فروخت ہوا جبکہ تولہ چاندی1880روپے میں فروخت کی گئی۔