خواجہ معین الدین اجمیری چشتی ؒ کے عرس کے سلسلہ میں حجرہ اعتکاف کے رسم غسل کی تقریب

January 30, 2023

لاہور(خبرنگار)خواجہ معین الدین چشتی کے 811ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں رسمِ غسل حجرئہ اعتکاف داتاؒ دربار میں ہوا۔ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،وزیر اعلیٰ گلگت و بلتستان ، خطیب مسجد داتا دربار رمضان سیالوی،طاہر مقصود، و دیگر افسران اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔محفل میں چاروں سو ں درود و سلام کا اذکار جاری رہا۔غسل مبارک کے بعد فاتحہ خوانی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی و کامرانی کے لئے دعا کی گئی۔