بابر اعظم کیساتھ علیم ڈار کی بھتیجی کی سیلفی

January 30, 2023

فوٹو—سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم اور علیم ڈار کی بھتیجی زارا نعیم کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

زارا نعیم ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابر اعظم کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے۔

زارا نعیم نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون ہیں اور ہم خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سیلفی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی تھی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔