44 فیصد ہاؤس ہولڈرز رہائشی اخراجات پورے کرنے میں پیچھے یا مشکلات کے شکار

January 31, 2023

لندن (پی اے) تھنک ٹینک ریزولوشن فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ ورکنگ ایج والے پانچ میں سے دو سے زائد یعنی 44فیصد ہائوس ہولڈز نومبر میں ہائوسنگ سے متعلق اخراجات کو پورا کرنے میں مشکلات کے شکار تھے یا تو اس میں پیچھے تھے۔ تھنک ٹینک نے کہا کہ اس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2021کے کورونا وائرس کوویڈ 19کی شدت کے دوران ایسے ہائوس ہولڈز کا تناسب 28فیصد تھا، اس طرح ہائوسنگ سے متعلق اخراجات میں پیچھے رہنے والے یا مشکلات کے شکار ہائوس ہولڈز کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ فائونڈیشن کے تازہ ترین سروے میں سامنے آیا کہ ورکنگ ایج والے 6فیصد ہائوس ہولڈز گزشتہ سال نومبر میں رہائشی اخراجات میں پیچھے رہ گئے تھےجبکہ 36فیصد نے اپنے اخراجات کو پورا کیا مگر وہ اس سلسلے میں مشکلات کے شکار رہے۔ ریزولوشن فاؤنڈیشن کے مطابق جہاں کوروناوائرس کوویڈ 19پینڈامک کے کرائسس نے ہاؤسنگ تناؤ کو مزید خراب کیا ہے، وہاں موجودہ بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے بحران نے ہائوس ہولڈز کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ 8 فیصد پرائیویٹ کرائے داروں نے نومبر 2022تک کے تین ماہ میں رہائشی اخراجات میں پیچھے رہنے کی اطلاع دی ہے۔ تقریباً ہر پانچویں یعنی 19فیصد سوشل ہائوسنگ کرائے داروں نے بھی اپنے ہائوسنگ اخراجات میں پیچھے رہنے کی رپورٹ دی ہےجبکہ 4فیصد مارگیج ہولڈرز نے بھی ایسی صورت حال بتائی ہے۔ جن افراد سے سروے کیا گیا ان میں سے کچھ کے پاس اپنے گھر کی مکمل ملکیت تھیجبکہ بہت سے مارگیج ہولڈرز نے ایک مقررہ شرح کی مارگیج ڈیل ہونے کی وجہ سے شرح سود میں اضافے کے فوری اثرات کو محسوس نہیں کیا لیکن جب ان کی موجودہ ڈیل ختم ہوگی تو وہ اپنے اخراجات میں اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔ سماجی کرایہ داروں میں سے تقریباً نصف یعنی 48فیصد نے رپورٹ دی ہے کہ مالی کمی کی وجہ سے وہ الیکٹرک ایکوئپمنٹس کو تبدیل کرنے یا ضرورت پڑنے پر ہیٹنگ سسٹم بدلنے کے قابل نہیں ہیں۔ تھنک ٹینک ریزولوشن فائونڈیشن میں سینئر ماہر اقتصادیات کارا پیکیٹی نے کہا کہ بہت سے کرائے دار اپنیختم ہوتی فنانسز کی حدوں کو چھو رہے ہیں۔