اکبر پورہ میں بیس طلباء نے حفظ مکمل کر لیا

January 31, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)جامعہ مسجد ختم نبوتﷺ محلہ ترکانان اکبر پورہ کے جامع میں 20 طلباء نے حفظ مکمل کر لیا ، علامہ مولانا محمد یوسف احمد اور جامع کے مہتمم مولانا فدا حسین درویش کی طرف سے حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ، مولانا یوسف احمد اور مولانا فدا حسین درویش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور دینی مدارس کے طلباء دین کے محافظ ہیں دینی مدارس کے طلباء دین کی روشنی پھیلا رہے ہیں اور دینی مدارس کے طلباء کی کوششوں سے مسلمانوں میں اسلام کی سربلندی اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد کا جذبہ بڑھتا جارہا ہے اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیں جبکہ والدین کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کروانے پر توجہ دینی چاہیں دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل کی جا سکتی ہے