پشاور ( لیڈی رپورٹر )ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے 25کروڑ عوام کا مقدمہ حکمرانوں کے سامنے پیش کیا۔20ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے۔ اسلامی جمعیت طلبہ اس لانگ مارچ کا حصہ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے مقام پر حقوق طلبہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظمِ اعلیٰ نے جماعت اسلامی قیادت اور دھرنوں کے شرکاء کو عوامی جدوجہد جاری رکھنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ سٹوڈنٹ یونین کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش اور جدوجہد کرینگے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان تعلیمی اداروں میں جائیں اور پوری طلبہ کمیونٹی کو حقوق طلبہ تحریک کی پشت پر کھڑا کر دینگے۔