• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد طاہر خان نے اپنے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور( لیڈی رپورٹر )پشتو اکیڈمی میں محمد طاہر خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ ان کے مقالے کا موضوع ‘‘پشتو کے داوڑی، اورکزئی اور بنگش لہجوں کا تقابلی لسانی (صوتی) مطالعہ’’ تھا۔محمد طاہر خان نے اپنی تحقیق ڈاکٹر بشریٰ خاتون کی نگرانی میں مکمل کی، جبکہ جرمنی کے ڈاکٹر لوٹز ژہاک بیرونی نگران تھے۔ مقالے کے ممتحن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان عابد تھے۔دفاعی اجلاس کی صدارت پشتو اکیڈمی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات نے کی۔ اجلاس میں متعدد اساتذہ، مہمانوں اور طلبہ نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید