پشاور (لیڈی رپورٹر)شعبہ اردو جامعہ پشاور کے ایم فل اسکالرز سکینہ غزل، زینب بی بی، جمشید خان، ربدا نوال طارق، ثنا فضل حق، احسن تقویم اور کامران خان نے اپنے اپنے ایم فل تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔احسن تقویم، ثنا فضل حق اور کامران خان نے پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی کی نگرانی میں، ربدا نوال طارق اور سکینہ غزل نے پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور زینب بی بی اور جمشید خان نے ڈاکٹر محمد اویس کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا۔بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر اظہار اللہ، ڈاکٹر اعجاز احمد خا، ڈاکٹر تقویم الحق اور ڈاکٹر محمد صاحب خان شامل تھے۔