پشاور (لیڈی رپورٹر )شفیع مارکیٹ صدر بازار کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق مشتاق خان517ووٹوں کیساتھ شفیع مارکیٹ کے صدر اور واجد سہیل 387ووٹوں کیساتھ شفیع مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل شفاف اور جمہوری انداز میں مکمل ہوا۔ نو منتخب صدر مشتاق خان نے کہا کہ تاجر کسی بھی معیشت میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاجروں کے جائز حقوق، تحفظِ روزگار اور ان کی عزتِ نفس کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے اور انکے مسائل کو ہر فورم پر اٹھانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرینگے۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری واجد سہیل نے کہا کہ شفیع مارکیٹ کو خریداروں کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی اور مارکیٹ کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی۔