• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کو قتل کرنیوالے باپ کو سزائے موت

پشاور (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی(1) نے بیٹے کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم باپ کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی۔ استغاثہ کے مطابق راجولی نے مجروح حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے والد ہاشم کے ساتھ کسی بات پر زبانی تکرار ہوئی جس پر طیش میں آکر اس پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخمی ہوئے بعدازیں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اسے پھانسی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدالتی حکم نامہ میں قرار دیا گیا کہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جبکہ اس کی موت واقع نہ ہوجائے۔
پشاور سے مزید