پشاور(جنگ نیوز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونیوالے انسپکٹر شمروز خان اور ایچ سی تحسین اللہ کے اعزاز میں الوداعی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر ذاہد اللہ سمیت ایس پیز, ڈی ایس پیز اور دیگر عملہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر ذاہد اللہ نے کہا کہ انسپکٹر شمروز خان اور ایچ سی تحسین اللہ کی پشاور اور پشاور کے عوام کیلئے ٹریفک میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جنہوں نے پشاور میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونیوالے انسپکٹر شمروز خان اور ایچ سی تحسین اللہ کو چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈز پیش کیں۔