• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکے محلہ اسلام آباد میں ٹیوب ویل گزشتہ چار روز سے خراب

پشاور ( لیڈی رپورٹر)پشاور نشتر آباد کے محلہ اسلام آباد میں ٹیوب ویل گزشتہ چار روز سے خراب ہونے کے باعث علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی ہے علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق چار روز سے گھروں میں پانی کی ایک بوند تک دستیاب نہیں، جس کے باعث بچوں، خواتین، بزرگوں اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کو سکول جانے، نمازیوں کو مسجد جانے اور خواتین کو گھریلو امور انجام دینے میں سخت دشواری پیش آ رہی ہے۔اہلِ علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی حکام نے شہریوں کے بنیادی مسئلے سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔مکینوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس پی کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
پشاور سے مزید