پشاور(جنگ نیوز)ضم اضلاع کے تمام ماڈل سکولوں کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کے روز وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، چیئرمین بورڈ آف گورنرز تمام ماڈل سکولز ضم شدہ اضلاع ارشد ایوب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بورڈ آف گورنرز نے ضماضلاع کے ماڈل سکولوں کی تعلیمی کارکردگی، انتظامی امور، مالی صورتحال، سٹاف کی موجودہ پوزیشن اور انفراسٹرکچر کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر تعلیم / چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے تمام ماڈل سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی، تدریسی عملے کی حاضری، تعلیمی معیار میں بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی استعداد کار کو مضبوط بنانے، فنڈز کے بروقت استعمال اور ماڈل سکولوں کے تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔