ٹرانسپورٹرز کو ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے، کیپٹن (ر) آصف محمود

January 31, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس سےچیئرمین سمیت جنرل سیکریٹری محمد حنیف خان مروت،حاجی عبدالرّؤف خان نیازی، مراد خان درانی، دلاور خان نیازی،اختر سعید خان و دیگر نے اظہارِ خیال کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل کیپٹن (ر) آصف محمود نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تمام متعلقہ حکام سےدرد مندانہ اپیل ہے کہ ٹرانسپورٹرز کو فی الفورڈیزل پرکم از کم100 روپے لیٹر سبسڈی دی جائے ۔