صدر نے 8 فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

February 01, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری، 2023 بروز بدھ کو سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری دی جائے گی۔