مرغوں کی لڑائی کے دوران جھگڑے میں زخمی ہو نے والانو جوان چل بسا

February 01, 2023

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز لاری اڈہ کے قریب مرغوں کی لڑائی کے دوران جھگڑے میں زخمی ہو نے والانو جوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دو گروپوں کے آپس میں جھگڑے کے نتیجے میں تین افراد شعیب حسن عباسی، قاسم عباسی اور عاصم سعید ستی شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ عاصم سعید ستی گزشتہ روز راولپنڈی کے ہسپتال میں چل بسا۔