اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

February 01, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری نے طالب علم اسامہ ستی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پراسیکیوٹر راناحسن عباس پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے ٹرائل میں حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو 6 فروری کو سنایا جائے گا۔