ٹریننگ سکول والٹن اپنے ٹریننز میں نمایاں خوبی پیدا کرتا ہے، آئی جی ریلویز

February 01, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پانچویں انٹرمیڈیٹ،26 ویں ریلویز پولیس لوئر سکول کورسزاور پہلے شارٹ آرمررکورس کے207ٹرینیز نے 16 ہفتوں کے دورانیہ میں 8 اہم مضامین کے شعبہ جات میں تربیت حاصل کی ۔تربیتی کورس مکمل ہونے کے بعد ہیڈکانسٹیبل اے ایس آئی اور کانسٹیبل ہیڈکانسٹیبل کے عہدوں پر پروموشن کے اہل ہو جائیں گے ۔آئی جی ریلویز نے کہا کہ ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کو ایک قابل قدر ادارہ سمجھا جاتا ہے جو کہ اپنے ٹرینیز میں نمایاں خوبیاں پیدا کرتا ہے جس سے تربیت یافتہ افسران اور اہلکار بہترین اقدار کے حامل ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہریلویز کی ترقی کے لئے اپنے آپ کو مستعد اور تیار رکھیں اور عوام کا سچا خادم بننے کی صلاحیت پیدا کریں۔