یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ انتقال کر گئیں

February 01, 2023

فائل فوٹو

لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ نسرین بی بی گزشتہ روز 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

قریبی ذرائع کے مطابق یاسر شامی کی والدہ گزشتہ 2 برس سے شدید علیل تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عشاء مسجد محمدیہ رضویہ گرین ٹاؤن میں ادا کی گئی۔

مرحومہ نے سوگواران میں 3 بیٹیاں اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

نماز جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے بھی یوٹیوبر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔