بدامنی اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے، جمعیت نظریاتی

February 02, 2023

کو ئٹہ( آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ جمعیت نظریاتی پاکستان کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق کل تین فروری جمعہ کوملک بھرمیںجبکہ بلوچستان کے امیرمولانا عبدالقادرلونی کی جانب سے بلوچستان میں 2اور3 فروری کو پشاورمیں پولیس لائن میں دھماکے، سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور ملک میں بدامنی اور مہنگائی کی لہر کے خلاف مظاہرےاوریوم احتجاج ہوگا۔ جبکہ اندرون بلوچستان اضلاع اپنی صوابدید پر جمعرات یاجمعہ کومظاہرے کریں گے۔ بیان کے مطابق جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام آج 2فروری جمعرات کو دوپہر 2 بجے ضلعی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی جائے گی۔ اور میزان چوک پر جلسہ ہوگا۔