ریو نیو سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری طوالت بر دا شت نہیں کی جا ئیگی، کمشنر

February 02, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) کمشنر راولپنڈی ڈو یژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہےکہ ہر ماہ کے پہلے د فتری دن کو ڈپٹی کمشنر تا ر یو نیو عملہ ایک چھت کے نیچے شہر یوں کی خد مت کے لئے موجود ہوں گے اور مسائل کا موقع پر حل یقینی بنائیں گے۔ ر یو نیو عوامی خد مت کچہر ی میں عوامی شکایات سنتے اور بعض کے حل کے لئےموقع پر احکا مات جا ری کرتے ہوئے کمشنر نے ر یو نیوکے فیلڈافسران اورلینڈ ریکارڈ افسران کو ہدا یت کی کہ وہاں موجود آخری شحص تک کی شکایت کو سن کر اس کا ازالہ کرنے کے بعد کچہری برخاست کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ر یو نیو سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری طوالت بر دا شت نہیں کی جا ئے گی اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف محکمانہ کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔کھلی کچہری میں 124 شکایا ت ہوئیں جن پر کمشنرنے احکا مات جاری کئے۔