• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹیلرز کیلئے ہمیں پوائنٹ آف سیل قبول نہیں، 30 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی موبائلز ایسوسی ایشن آئی سی سی آئی نفیس الرحمن نے کہا ہے کہ ریگولرائز کے نام پر ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے،ریٹیلرز کیلئے ہمیں پوائنٹ آف سیل قبول نہیں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو 30 دسمبر کو ایف بی آر کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم موبائلز پر چالیس فیصد ادا کرتے ہیں تو اسے ونڈو پر لگاتے ہیں،اب ہمیں کہا جا رہا ہے کہ آپ کے ٹیکس کا ایشو نہیں ہم سب کو ریگولرائز کرنا چاہتے ہیں،ای کامرس اور بینک جو فون بیچ رہے ہیں کیا ریگولرائز کے نام پر وہاں پوائنٹ آف سیل لگا دی ہے؟، انہوں نے کہا ملک کا تاجر اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ایف بی آر کے اہلکار تاجروں کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں، تاجروں کو قانون بننے کا کہہ کربلیک میل کیا جا رہا ہے،کیا قانون صرف دوکانداروں کو تنگ کرنے کا بنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے ، اس قانون کو واپس لیا جائے اور پوائنٹ آف سیل کو ریٹیلرز کی حد تک ختم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید